نیب ترامیم سے قبل جاری مقدمات چلتے رہیں گے،زرتاج گل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ نیب ترامیم سے پہلے جو بھی مقدمات تھے وہ چلتے رہیں گے،نیب ترامیم مستقبل کے لئے ہیں۔اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ایسے تاثر دیا گیاجیسے راناء ثناء اللہ اور شہریار آفریدی میں کوئی جھگڑا ہے، ضمانت ہونے پر کسی کوبھی بے گناہ قرارنہیں دیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے خلاف فیصلہ آجا ئے تو عدلیہ اور ججوں پر تنقید کرتے ہیں،رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر ایسے بھنگڑے ڈالے گئے جیسے کیس ختم ہوگیا ہو۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم سے پہلے جو بھی مقدمات تھے وہ چلتے رہیں گے۔ نیب ترامیم مستقبل کے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہئے جس میں بعد میں پشیمانی ہو، اے این ایف قومی ادارہ تھا، رانا ثناء اللہ کیس میں اس کو بھی متنازعہ بنادیا گیا۔
زرتاج گل