عمران خان نے جراتمند انہ فیصلوں سے معیشت درست سمت پر ڈال دی: فردوس عاشق

عمران خان نے جراتمند انہ فیصلوں سے معیشت درست سمت پر ڈال دی: فردوس عاشق

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہاہے کہ نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام،عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا۔ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب انکی زندگیوں میں خوشیوں،خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔فردوس نے کہاکہ انشاء اللہ انکی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے،ان فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول


loading...