ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانوں کی وصولی شروع

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانوں کی وصولی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پر نئے مقرر کردہ جرمانوں کے تحت وصولی شروع کر دی،فیصل آباد کے رہائشی ممتاز پر قانون کی خلاف ورزی پر2500 کا چالان کر دیا گیا۔اووسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کو 1500،کار 2500،پبلک سروس وہیکل 10ہزار،ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل کو 5ہزار،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو 1ہزار،ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر موٹر سائیکل،کار او ر لائٹ ویٹ ٹرانسپورٹ وہیکل کو5ہزار،پبلک سروس وہیکل اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل کو 10ہزار،ڈرائیورنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل او رکارکو500،لائٹ ٹرانسپورت وہیکل کو 2ہزارجبکہ پبلک سروس وہیکل اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل کو 5ہزار، سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر پر کار اورلائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل کو1500جبکہ پبلک سروس وہیکل اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل سے3ہزار روپے جرمانے کی وصولی شروع کردی گئی۔
نئے جرمانے

مزید :

صفحہ اول -