ایران کیساتھ جنگ لڑنا چاہتے ہیں نہ اس کا امکان ہے، ٹرمپ

ایران کیساتھ جنگ لڑنا چاہتے ہیں نہ اس کا امکان ہے، ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ نہ ہی وہ ایران کیساتھ جنگ لڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہیں اس کا امکان نظر آتا ہے۔ فلوریڈا میں اپنی ذاتی کلب میں جہاں وہ چھٹیاں منا رہے ہیں،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایران کیساتھ ہونیوالی تازہ کشیدگی پر تبصرہ کیا۔ بغداد میں جب ایران کے حامی ملیشیا کی رہنمائی میں امریکی سفارتخانے پر دھاوا بولا گیا تو صدر ٹرمپ نے دھمکی ڈی تھی امریکہ اس کے جواب میں مناسب کارروائی کر سکتا ہے جس کا مطلب یہ لیا گیا تھا کہ شاید امریکہ ایران پر براہ راست حملہ کر دے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ کی وضاحت کے بعد یہ تاثر ختم ہو گیا۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ایران کے ساتھ امن برقرار رکھنے کی خواہں ہے اور ایران کو بھی کسی اور کی نسبت امن کے قیام کے زیادہ ضرروت ہے اس لئے انہیں لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ نہیں ہو گی۔
صدر ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -