نیب کی بلین ٹری منصوبے کی انکوائری کو باضابطہ تفتیش میں بدلنے کی سفارش

نیب کی بلین ٹری منصوبے کی انکوائری کو باضابطہ تفتیش میں بدلنے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے بلین ٹری منصوبیکی انکوائری کو باضابطہ طور پر تفتیش میں بدلنے کی سفارش کردی۔خیبر پختونخوا کے میگا پروجیکٹ بلین ٹری سونامی میں اب تک کی گئی انکوائری کے مطابق قومی خزانے کو 46 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے جس پر نیب کے پی کے نے قومی احتساب بیورو سے بے قائدگیوں پر مذید تحقیق کے لیے انکوائری کو تفتیش میں بدلنے کی سفارش کی ہے۔جیو نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق نیب نے اب تک صرف فاریسٹ ریجنز کے صرف ایک ریجن میں 10 سے 20 فیصد تک ہی انکوائری کی ہے۔ نیب دستاویز کے مطابق ابتدائی انکوائری کے دوران 46 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزامات صحیح ثابت ہوئے ہیں۔

نیب، بلین ٹری

مزید :

صفحہ اول -