نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں نے ملک کو ریورس گیئر لگا دیا: شہباز شریف

نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں نے ملک کو ریورس گیئر لگا دیا: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،لندن(جنرل رپورٹر،این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے وفد نے لندن میں پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر رہنمائی حاصل کی۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ، مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری، سمیع اللہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤ ں نے شہباز شریف سے لندن میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں نے شہباز شریف سے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی صحت بارے بھی آگاہی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے شہباز شریف سے سیاسی امور کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نیب کی کارروائیاں بھی زیر غور آئیں۔ شہباز شریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی مشکلات کے حل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے لئے زندگی گزارنا محال ہو گیاہے۔ عمران نیازی او ران کی ٹیم نے ترقی کرتے ملک کو ریورس گیئر لگا دیا ہے اور پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -