مسلم لیگ(ن)نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  مسلم لیگ(ن)نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود نئے آرڈیننس جاری ہو رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین صرف ہنگامی حالات میں آرڈیننس جاری کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن پاکستان میں ہر قسم کی قانون سازی اسی طریقے سے کی جا رہی ہے جبکہ پارلیمینٹ کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔محسن شاہ نواز رانجھا نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں اب تک 2,500 سے زائد آرڈیننس جاری ہو چکے ہیں حالانکہ قانون سازی کا اختیار اصل میں پارلیمینٹ کا ہے۔ عدالت اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کرے۔درخواست میں مقدمے کو جلد نمٹانے کیلئے ضروری احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ محسن شاہ نواز رانجھا نے یہ درخواست عمر گیلانی ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ اول