پیپلز پارٹی کی جڑین کمزور، سیاست ختم ہو چکی:اسد عمر، عمران اسمٰعیل سے ملاقات، وفاق سندھ حکومت میں تعاون ضروری قرار

      پیپلز پارٹی کی جڑین کمزور، سیاست ختم ہو چکی:اسد عمر، عمران اسمٰعیل سے ...

  



پیکراچی (این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو سیاست کرنے کا حق ہے، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام کے اندر جڑیں کمزور ہو چکی ہیں۔عمران خان بار بار کہتے ہیں کہ کراچی کے لیے کچھ کرنا ہے۔شہر قائد کے لیے کچھ کر کے دکھائیں گے، جو یہاں کے عوام کو نظر آئے گا۔ ترقیاتی کاموں سے متعلق میئر کراچی نے مجھ سے کوئی گلہ نہیں کیا، میئرکراچی بااختیار ہوتے تو کہیں زیادہ تیزی سے کام ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنرہاؤس میں کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن ٹھیک کہتے ہیں کہ 2020 ترقی اور تبدیلی کا سال ہے، بلاول اور مولانا نے ترقی نہیں دیکھی، اس سال ترقی ہوگی جو دراصل تبدیلی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو سیاست کرنے کا حق ہے، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام کے اندر جڑیں کمزور ہو چکی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ سندھ کا لوکل گورنمنٹ سسٹم آئین کے خلاف ہے، حکومت کا مقامی حکومت کا نظام غیر فعال ہے، اس کے باوجود ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی اس لیے ہاتھ پاؤں مارنے کیلئے ایم کیو ایم کو صوبائی وزارتوں کی آفر دی۔

اسد عمر

کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات، کراچی کیلئے وفاق کے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وفاق کے فور منصوبے میں تعاون کیلئے مکمل تیار ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملاقات کا مقصد کراچی میں جاری بڑے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا جبکہ وفاق کی جانب سے منصوبوں کے جائزے کیلئے مجھے فوکل پرسن نامزد کیا گیا تھا۔ کراچی میں وفاق کی جانب سے شروع کئے گئے بڑے منصوبوں کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے گئے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کا دورہ کر کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ کے فور منصوبے سے متعلق سندھ حکومت کی تکنیکی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کا نتظار ہے۔ناردرن بائی پاس کی تعمیر اور لیاری بائی پاس منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ سکھر،حیدر آباد موٹر وے منصوبہ سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شراکت کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بنائی گئی۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عوامی مفاد کے منصوبوں کیلئے وفاق اور سندھ حکومت میں تعاون ضروری ہے۔ اس موقع پر ملاقات میں موجود  وفاقی بحری امور کے وزیر علی زیدی نے  کہا کہ کراچی شہر میں ٹرکوں کی ٹریفک کم کرنے کیلئے بائی پاس منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ لیاری ایکسپریس وے کو ٹھیک کر کے اس پر ہیوی ٹریفک چلائی جائے گی۔ کراچی بندرگاہ  پر کچر ے کو 75 فیصد صاف کیا جا چکا ہے۔ کراچی شہر سے550 ملین گندا پانی سمندر میں گر رہاہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام کے اندر جڑیں کمزور ہو چکی ہیں، کراچی کے عوام نے تحریک انصاف کو جو میڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اتریں گے، وزیر اعظم عمران خان کراچی کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری منصوبوں سے متعلق ایم کیو ایم مکمل طور پر ہمارے ساتھ آن بورڈ ہے۔

عمران اسماعیل

مزید : صفحہ اول


loading...