پاکستان نفسیاتی جنگ کا شکار، ہم نے گھبرانا نہیں آگے بڑھنا ہے: شاہ محمود قریشی 

      پاکستان نفسیاتی جنگ کا شکار، ہم نے گھبرانا نہیں آگے بڑھنا ہے: شاہ محمود ...

  



ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نفسیاتی جنگ کا شکار کیا جا رہا ہے، دشمنوں کی سازش ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلایا جائے،ذہنی طور پر پاکستانی قوم کو شکست خودرہ بنانا اس جنگ کی سازش ہے، ضروری نہیں کہ ہر جنگ میزائل اور بارود سے لڑی جائے۔وہ بدھ کو درگاہ حضرت شاہ رکن عالم کے 706 ویں سالانہ عرس میں پہلے روز کی نشست کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لسانی تعصب پھیلا کر انتشار پھیلایا جا رہا ہے، ذہنی طور پر پاکستانی قوم کو شکست خودرہ بنانا اس جنگ کی سازش ہے، ضروری نہیں کہ ہر جنگ میزائل اور بارود سے لڑی جائے۔انہوں نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی ایک طاقت ور قوم ہے، وقتی طور پر مالی مشکلات کا شکار ہیں مگر ہم ان پر بھی غلبہ پائیں گے، اتار چڑھاؤ قوموں کی زندگی کا حصہ ہے لیکن ہم نے گھبرانا نہیں اور آگے بڑھتے جانا ہے۔

شاہ محمودقریشی

مزید : صفحہ اول