واضح ہوگیا حکومت ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی‘ خواجہ خاوررشید

 واضح ہوگیا حکومت ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی‘ ...

  



 لاہور (پ ر) پنجاب اکنامک فورم کے چیئرمین اور ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ حکومت ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور اپنے شاہی اخراجات پورے کرنے کے لیے بد سے بدتر قدم اٹھانے کو تیا رہے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتیں بڑھانے سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کو ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے حالات سے کچھ غرض نہیں ہے اور وہ سوچے سمجھے بغیر پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں بھاری اضافے تجویز کیے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ اینڈ انڈسٹری پہلے ہی تباہ ہورہی ہے۔ حکومت کو پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں غور بھی نہیں کرنا چاہیے تھا۔ 

پٹرول بم گرانے کے بجائے بہتر یہی ہوتا کہ حکومت اپنے اخراجات اور پٹرولیم پروڈکٹس پر ٹیکس کم کردیتی۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ اگر حکومت نے پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو انڈسٹری کی حالت مزید بگڑ جائے گی۔ 

مزید : کامرس


loading...