سبسڈی کا طریقہ کار مزید آسان  بہتر اور شفاف بنایا جائے گا: نعمان احمد لنگڑیال

  سبسڈی کا طریقہ کار مزید آسان  بہتر اور شفاف بنایا جائے گا: نعمان احمد ...

  



لاہور(پ ر)کاشتکاروں کی آسانی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان، بہتر اور شفاف بنایا جائے گا یہ بات وزیر زراعت پنجاب نعمان احمد لنگڑیال نے زراعت ہاؤس لاہور میں سبسڈی کے بذریعہ واؤچر حصول کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کیلئے تمام کسان تنظیوں کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔یہ پہلی دفعہ ہے کہ تمام کسان تنظیوں سے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے مشاورت کی گئی ہے۔اجلاس میں رانا افتخار صدر انجمن کاشتکاراں پنجاب،شوکت چدھڑ سیکرٹری جنرل کسان بورڈ پاکستان،راؤ طارق سیکرٹری جنرل کسان اتحاد،ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)، ملک محمد اکرم ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی)، شاہد قادر چیف ایڈوائزر میڈیابرائے وزیر زراعت پنجاب،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران و کسان تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے عالمی بنک سے کئے گئے معاہدوں کے باعث کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا رہا ہے۔موجودہ حکومت نے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے نظام میں بہتری لانے کیلئے عالمی بنک کے معاہدے کے حدود میں رہتے ہوئے بعض تبدیلیاں کر رہی ہے جس سے مستقبل میں کاشتکاروں کو سبسڈی کے حصول میں آسانی ہو گی اور اس نظام کی مانیٹرنگ مزید شفافیت سے کی جا سکے گی۔اسی ضمن میں آج  پہلی دفعہ تمام کاشتکارتنظیموں کے نمائندگان کو ایک چھت تلے جمع کیا ہے تاکہ کاشتکاروں کے نمائندگان کے ذریعے مسائل کا ادارک مزید بہتر طریقے سے کیا جائے۔کاشتکار تنظیموں کی عزت دراصل کسان کی عزت ہے۔آئندہ بھی کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے تمام کاشتکارتنظیموں سے مشاورت جاری رہے گی تاکہ مل جل کر مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جائے۔اس موقع پر تمام کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان نے ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب کے اقدام کو سراہا اور مشاورتی عمل کو ضروری قرار دیا

مزید : کامرس


loading...