ڈاؤلینس کے جدید اپلائنسز کی ڈان لائف اسٹائلز ایکسپو  میں نمائش

      ڈاؤلینس کے جدید اپلائنسز کی ڈان لائف اسٹائلز ایکسپو  میں نمائش

  



لاہور(پ ر)ڈان کی جانب سے منعقد کردہ  نامور سالانہ ایکسپو -  آل اباؤٹ لائف اسٹائلز  کو پاکستان میں جدید طرز زندگی کے نئے  تصورات کی واضح ترین نمائش سمجھا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں پاکستان میں ٹیکنالوجی کے سرفہرست ادارہ  -  ڈاؤلینس نے اس وسیع ترین نمائش میں شرکت کی، جس کا مقصد  صارفین کے ساتھ رابطوں کو مزید فروغ دینا تھا۔اس رنگا رنگ سرگرمی میں شمولیت کے ذریعے، ڈاؤلینس نے اپنی جدید ترین مصنوعات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے، صارفین کی دلچسپی کو بڑھایا۔ نمائش کے دوران چھوٹے گھریلو اپلائنسز  اور  کھانا پکانے کے برقی آلات صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نئے سال کے لئے  اس ادارہ کی حکمت عملی  اور اہداف کے مطابق،  جدیدترین  ٹیکنالوجی  اور مصنوعات کو معروف نمائشوں اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے، نہایات شاندار  انداز میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔ٓل اباؤٹ لائف اسٹائلز ایگزبیشن کے دوران، ڈاؤلینس نے  کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک میں دو  رنگا رنگ اسٹالز لگائے۔ ایک اسٹال میں کچن کے آلات اور کھانے تیار کرنے کی مصنوعات رکھی گئی تھیں، جب کہ صارفین کے لئے پر کشش تجربات فراہم کرنے کے لئے،موقع پر ہی لذیذ کھانے پکانے کا مظاہرہ بھی کیا جا رہا تھا۔

، اور  ان جدید مصنوعات کے باسہولت استعمال کے مواقع بھی پیش کئے گئے۔دوسرے اسٹال پر ڈاؤلینس نے اپنی بہت سی نئی مصنوعات کو نمائش کے لئے رکھا تھا،جن میں اعلیٰ ترین معیار  کے پائیدار گھریلو اپلائنسز بھی شامل تھے۔

مزید : کامرس