افراز زرکی شرح میں 12.6فیصداضافہ 

افراز زرکی شرح میں 12.6فیصداضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) دسمبر میں افراط زر کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 12.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح میں دسمبر 2019ء کے دوران دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں 12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 13.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ عام آدمی کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 18.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہول سیل پرائس انڈیکس کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 12.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2019ء کے دوران شہری علاقوں میں نان فوڈ/نان انرجی اشیاء کے حوالہ سے افراط زر کی شرح میں 7.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دیہی علاقوں میں اضافہ کی شرح 8.1 فیصد رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمتوں میں 321.04، پیاز 169.45، تازہ سبزیاں 83.59، آلو 78.23، دال مونگ 53.24، دال ماش 38.44، گڑ 31.22، چینی 27.81، آٹا 21.68، کوکنگ آئل 16.67، بناسپتی گھی 16.39، دال مسور 13.82، مچھلی 13.64، گوشت 13.45، خشک میوہ جات 13.25، بیسن 11.96، مشروبات 11.1، خشک پاؤڈر 10.64 اور چائے کی قیمتوں میں 10.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق غیر غذائی اشیاء کے ضمن میں گیس چارجز کی قیمتوں میں 54.84، تعمیراتی مواد 18.51، پٹرول 17.95، بجلی کے اخراجات 17.57، گاڑیاں 16.6، سوتی ملبوسات 12.49، ٹرانسپورٹ 11.79، ڈاکٹروں کی فیس 11.2، اونی کپڑے 10.44 اور گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات کی قیمتوں میں 10.04 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے مہینے میں ہائیڈرو کاربن کی قیمتوں میں گذشتہ سے پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -