گھریلو دستکاریوں کی منفرد نمائش 12جنوری کو منعقد ہوگی

  گھریلو دستکاریوں کی منفرد نمائش 12جنوری کو منعقد ہوگی

  



راولپنڈی(اے پی پی) ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہیپ)کے زیر اہتمام گھریلو دستکاریوں کی منفرد نمائش 12جنوری کو منعقد ہوگی۔ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فہد برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستانی دستکاریوں کے فروغ کے اقدامات کے تسلسل کے ساتھ ہیپ نے 12جنوری کو چینی سفارتخانے میں ایکسکلوزو ہینڈی کرافٹ نمائش کے انعقاد کے انتظامات شروع کردیے ہیں،اس ضمن میں سٹالز کی بکنگ تیزی سے جاری ہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستانی گھریلو دستکاریوں کی دنیا بھر میں مانگ ہے،پاکستانی ہنر مندوں کے  کام کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے روڈ میپ بھی طے کر لیا گیا ہے اور جنوری میں ایکسکلو زو ہینڈی کرافٹ نمائش کا انعقاد بھی اسی روڈ میپ کا حصہ ہے۔

مزید : کامرس


loading...