10 لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرینگے، وزیر توانائی پنجاب

 10 لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرینگے، وزیر توانائی پنجاب

  



ملتان(اے پی پی)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ کسانوں کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے اور صوبے کے 10 لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے پالیسی تیار کی جارہی ہے۔وہ توانائی کے حوالے سے منعقدہ چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی سے متعلق تمام محکمے کسانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کے لئے حکمت عملی تیار کریں۔انہوں کہ کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اسے زرعی شعبے کو ترقی دیکر ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو وطن عزیز میں بھی ترقی و خوشحالی آئے گی۔وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ  حکومت قدرتی ذرائع توانائی سے بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔

اجلاس میں محکمہ توانائی کے ذیلی اداروں کو فعال کرنے اور پنجاب میں ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل کرنے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مزید : کامرس