ایک سال میں سونے کی قیمت میں 20ہزار600روپے اضافہ ہوا

ایک سال میں سونے کی قیمت میں 20ہزار600روپے اضافہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) سونے کی قیمت میں 2019ء کے دوران20 ہزار600 روپے فی تولہ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 17 ہزار662 روپے اضافہ ہوا ہے۔ عوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 239 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جے اے) کے چیئرمین محمد ارشد نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2019ء سونے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ زیادہ تر سرمایہ کار سٹاک ایکسچینج اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی بجائے سونے کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونے کی خریداری میں اضافہ کے باعث مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھی ہے اور ایک سال کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار600 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 17 ہزار662 روپے اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بھی 239 ڈالر فی اونس کے اضافہ سے 1283 ڈالر فی اونس تک بڑھی ہے۔

مزید :

کامرس -