اپنے فوجیوں کو طرابلس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ترکی

اپنے فوجیوں کو طرابلس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، ترکی

  



انقرہ (این این آئی)ترکی نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ وہ اپنے فوجی لیبیا کے درالحکومت طرابلس بھیجنے کے واسطے کوشاں ہے۔ اس اقدام کا مقصد لیبیا کی قومی فوج کے مقابل وفاق کی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے کہاکہ ان کی وزارت نے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے دستخط کردہ متعلقہ یادداشت پر پارلیمنٹ میں بحث سے قبل ہی اپنے فوجی لیبیا بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دیں تا کہ منظوری کی صورت میں اس پر فوری عمل درآمد کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پیر کو ترکی کے پارلیمنٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں ترک فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔حلوصی آکار نے بتایا کہ لیبیا میں وفاق کی حکومت کے ساتھ سیکورٹی اور عسکری تعاون کے جس سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں وہ تربیتی شعبے میں تعاون تک محدود ہے اور اس میں فوجی کارروائی شامل نہیں۔ ترک وزیر دفاع کے مطابق مذکورہ یادداشت کے تحت ترکی کی فوج کی سرگرمیاں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائیں گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...