صدارتی آرڈیننس کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر

صدارتی آرڈیننس کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر

  



اسلام آباد (این این آئی)صدارتی آرڈیننس پاس کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہ نواز رانجھا نے درخواست عمر گیلانی ایڈووکیٹ کے زریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ اسلام آباد باد ہائی کورٹ نے حکومت سے 14 دن میں جواب طلب کیا تھا، وفاقی حکومت نے ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود نئے آرڈیننس جاری ہورہے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ آئین صرف ہنگامی حالات میں آرڈیننس جاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

درخواست دائر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...