نومبر کی نسبت دسمبرمیں مہنگائی کی شرح 0.34 فیصد کم ہوئی

نومبر کی نسبت دسمبرمیں مہنگائی کی شرح 0.34 فیصد کم ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) سال 2019ء کے آخر ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.63 فیصد تک پہنچ گئی۔ بدھ کو ادارہ شماریات نے افراط زر کا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق دسمبر میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 12.63 فیصد تک پہنچی،نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک مہنگائی کی شرح 11.11 فیصد رہی،دسمبر میں ٹماٹر 34.69 فیصد سستے ہوئے،پیاز 12.45 اور چکن 11.21 فیصد سستی ہوئی،سبزیاں 4.62فیصد اور چینی 3.54 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں خشک میوہ جات 6.35 فیصد، انڈے 4.61 فیصد مہنگے ہوئے،گرم کپڑے 2.2 فیصد اور پھل 2 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس 2.72 فیصد مہنگے،ایک ماہ میں کپڑوں کی سلائی 2.36 فیصد، پھل 2.3 فیصد مہنگے ہوئے۔ اداکارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں تعمیراتی سامان 2 فیصد، دال مونگ 1.88 فیصد، دال ماش 1.84 فیصد مہنگی،ایک ماہ میں کوکنگ آئل 1.71 فیصد، بجلی 1.54 فیصد مہنگی،گزشتہ ایک ماہ میں خشک میوہ جات 6.35 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق تازہ سبزیاں 4.62 فیصد، چینی کی قیمت میں 3.54 فیصد کمی دیکھی گئی،ایک ماہ میں آلو 1.98 فیصد سستے،گزشتہ ماہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 36 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 12.45 فیصد، چکن 11.21 فیصد سستا اور گزشتہ ماہ گندم 5.62 فیصد جبکہ انڈے 4.61 فیصد مہنگے ہوئے۔
دسمبر / مہنگائی