باجوڑ، گھر پر دستی بموں سے حملہ،ایم این اے گل ظفر خان کے محفوظ رہے

باجوڑ، گھر پر دستی بموں سے حملہ،ایم این اے گل ظفر خان کے محفوظ رہے

  



باجوڑ(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ، ایم این اے بال بال بچ گئے۔ گزشتہ شب رات 12 بجے ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ گٹکی میں نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے باجوڑ کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جو زور داردھماکوں سے پھٹ گئے۔ ایک بم رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے حجرے جبکہ دوسرا بم ان کے چچا کے حجرے میں گرا۔ حملہ میں رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان بال با ل بچ گئے اور وہ اس موقع پر اپنے گھر میں موجود تھے۔ ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہیں۔

گل ظفر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...