پیٹرول گیس اور بجلی قیمتوں میں اضافہ تباہ کن سونامی لائیگا،نفیسہ شاہ

پیٹرول گیس اور بجلی قیمتوں میں اضافہ تباہ کن سونامی لائیگا،نفیسہ شاہ

  



اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلزپارٹی نے سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پیٹرول گیس اور بجلی قیمتوں میں اضافہ تباہ کن سونامی لائیگا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ تبدیلی سرکار ٹڈی دل بن عوام پر ٹوٹ پڑی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ کی نالائقی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، بجلی اور گیس مہنگی کرنا عوام کو پتھر کے دور میں دھکیلنا ہے

نفیسہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...