ایف بی آر نے پاکستان اور چین کے درمیان کسٹمز اشیاء پروٹوکول کا ایس آر او جاری کر دیا 

ایف بی آر نے پاکستان اور چین کے درمیان کسٹمز اشیاء پروٹوکول کا ایس آر او ...

  



اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایس آر او نمبر2019/(I)1640جاری کیا ہے تا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کسٹمز اشیاء  پروٹوکول پر عمل درآمد کیا جاسکے۔ ایف بی آر نے وزارت تجارت سے مشاورت کے بعد ٹیرف لسٹ شیڈول میں تبدیلی کے بعد ایس آر او تیار کیا ہے۔ اس ایس آر او کے اجراء کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدہ کے فیز IIکا آغاز یکم جنوری 2020سے کر دیا گیا اور نئے ایس آر او کے اجراء  کے بعد پرانا ایس آر اومورخہ 30جون 2007نافذالعمل نہیں رہے گا۔ٹیرف خاتمے کا شیڈول C1'MOP2'MOP1'A15' A7'A0 اور C2کیٹیگریز پر مشتمل ہے۔A0کیٹیگری میں درج 3251ٹیرف لائینز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے اور یکم جنوری 2020سے ان اشیاء  پر کوئی کسٹمز ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔ کیٹیگریA7میں شامل اشیاء  پر کسٹمز ڈیوٹی کو دو سال سے سات سال تک  بتدریج کم کرتے ہوئے ختم کر دیا جائے گا۔ کیٹیگری A15میں کسٹمز ڈیوٹی کو چار سال سے پندرہ سال تک بتدریج کم کرتے ہوئے ختم کر دیا جائے گا۔ مارجن آف پریفرینس Margin of Preferenceمیں دو کیٹیگریز شامل ہیں۔ MOP1کیٹیگری میں کسٹمز ڈیوٹی کو پروٹوکول کے نافذالعمل ہونے کے ساتھ ہی بنیادی شرح سے بیس فیصد کم کر دیا جائے گا۔MOP2کیٹیگری میں شامل اشیاء  پر ڈیوٹی کی شرح کو دو سال کے عرصہ میں بنیادی شرح سے بیس فیصد کم کر دیا جائے گا۔ کیٹیگری C1میں درج اشیاء  پر ڈیوٹی کی شرح بنیادی شرح کے مطابق ہی رہے گی اور کیٹیگری C2میں درج اشیاء  پر کسٹمز ڈیوٹی پر کوئی رعائت نہیں ہو گی۔

ایف بی آر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر