نرسنگ سٹاف مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئے،الفرید ظفر

نرسنگ سٹاف مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئے،الفرید ظفر

  



  لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر نے 2020کے آغاز پر ادارے کے ڈاکٹرز، طلبہ، نرسنگ سٹاف و طالبات اور دیگر ملازمین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایل جی ایچ، پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج، الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکول اور نرسنگ کالج انتظامیہ نے سال نو کیلئے    "صحت و تندرستی ہر شہری کا حق "کا ماٹو منتخب کیا ہے لہذاتمام سٹاف کو مریض دوست رویہ اپنانے اور ایل جی ایچ میں آنے والے ہر شخص سے خندہ پیشانی سے پیش آنے کے عزم کی تجدید کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کی طرح نئے سال کے دوران بھی جنرل ہسپتال کوجدید طبی سہولیات سے آراستہ ایک جدید علاج گاہ میں بدلنے اور امیر الدین میڈیکل کالج کو طبی تعلیم کامثالی ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح2020 ء کے دوران بھی یہ ادارے انسانی صحت اوربیماریوں کے علاج کے حوالے سے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔پرنسپل نے کہا کہ پی جی ایم آئی سے فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرزدنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کے طور ر کام کرتے ہیں اور ان کا رویہ ادارے کی پہچان ہوتا ہے۔انہوں نے نوجوان ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ میڈیکل کے شعبے میں ہونے والی تحقیق پر توجہ مرکوز کریں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو احسن طریقہ سے آگے بڑھایا جا سکے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈینگی اور پولیو کے خلاف جنگ سے لے کر ہر امراض  کے علاج تک ہرطبی شعبے میں ہمیشہ شاندار کارکردگی دکھائی ہے اسی طرح ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات بنی نوع انسان کی خدمت کے نئے باب رقم کریں گے اور شہریوں کیلئے علاج معالجے کی سہولیات کا معیار مزید بلند ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...