نیا سال ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی نوید لایا ہے،ناصر سلمان

 نیا سال ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی نوید لایا ہے،ناصر سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے قوم کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ نیا سال ملک و قوم کے لیے ترقی اور خوشحالی کی کرن بن کر طلوع ہوگا۔ سال 2020عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور امیدوں پر پورا اترنے کا سال ہے۔ نئے سال میں میرٹ کا بول بالا، گڈ گورننس اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


انہوں نے کہا کہ نیا سال سرمایہ کاری کا سال ہوگا اور کامیاب حکومتی پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کی وجہ سے برآمدات اور ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔غیر ملکی سرمایہ کار بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے پاکستان کی طرف رخ کر رہے ہیں جس سے بہت جلدمعاشی انقلاب آنے والا ہے اور ہماری حکومت تسلی بخش معاشی منازل حاصل کر چکی ہے۔