اے سی سٹی کا ریلوے سٹیشن پناہ گاہ کا دورہ،انتظامات پر اظہار اطمینان
لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کا ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ کا دورہ کیا۔پناہ گاہ انچارج نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کو بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے پناہ گاہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔اے سی شالیمار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے پناہ گاہ میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش ہیں۔