2020اداروں کی مضبوطی اور ریفارم کا سال ہوگا،اعجازچوہدری
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی گئی،اعجازاحمدچوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ2020 ء غریب عوام کو ریلیف، اداروں کی مضبوطی اور ریفارم کا سال ہوگا، عوام کے مسائل حل ہونگے اور ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا، ملکی معیشت میں مزید بہتری آئے گی، ملک کو بحرانوں سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، گورننگ باڈی کے اجلاس میں علی امتیاز وڑائچ، عامر گجر، ندیم قادر بھنڈر، عثمان سعید بسراء، غلام سرور، حافظ عبیداللہ اور شبیرسیال نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں تنظیمی امور، پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کرنے والوں میں روبینہ شاہین وٹو، فیاض وٹو، امجد لطیف بٹ، ناصر سلمان اور ملک امانت شامل تھے