مولانا فضل الرحمن پر سنگین غداری کا مقدمہ چلایا جائے،مشائخ عظام

مولانا فضل الرحمن پر سنگین غداری کا مقدمہ چلایا جائے،مشائخ عظام

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)ملک کے نامور مشائخ عظام نے نظریہ پاکستان کی مخالفت، پاک فوج، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مولانا فضل الرحمن پر سنگین غداری کا مقدمہ درج اور انکی جمعیت علماء اسلام (ف)کو کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ امیر ملت ہا?س لاہور میں پیر سید منور شاہ جماعتی، پیر میاں عبدالخاق القادری، پیر سید شفیق احمد شاہ، پیرسید عنایت شاہ، پیر سید رشید احمد شاہ، پیر علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، پیر سید تنویر بخاری، صاحبزادہ رفیق الحسن، صاحبزادہ سید محمد علی عثمان، صاحبزادہ احسان احمد گیلانی، صاحبزادہ سید فاروق شاہ، الحاج نیامت علی بارا سمیت چاروں صوبوں سے آنیوالے مشائخ عظام اور مشہوردرگاہوں کے گدی نشینوں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ علماء مشائخ کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ کا تصور اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے ذریعے دیااوریہ نظریہ ہی ریاست مدینہ اور ریاست پاکستان کی اساس بنا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1