پاکستانی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات میسر نہیں،ڈاکٹر فرحت عباس

      پاکستانی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات میسر نہیں،ڈاکٹر فرحت عباس

  



لاہور(جنرل رپورٹر) معروف سرجن ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں لوگوں کو صحت کے حوالے سے اتنے مسائل پیدا ہو چکے ہیں جن کا تدارک بہت مشکل پر نا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی نسبت دوسرے ممالک میں لوگوں کو صحت کے حوالے سے سہولیات بہت زیادہ دی جاتی ہیں جس کے باعث وہ ایک صحت مند زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں اس کے بر عکس ہے ہمارے ملک کے عوام ابھی تک اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔موجودہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ برس میں صحت کے حوالے سے جو پالیسیاں بنائی ہیں ان پر ابھی تک کام شروع نہیں ہو سکا یہی وجہ ہے کہ ہم آج دنیا کے کئی ممالک سے صحت کے حوالے سے بہت پیچھے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...