شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو جدید طرز پر ڈیزائن کرنے کا فیصلہ

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو جدید طرز پر ڈیزائن کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی دار الحکومت شہر لاہور کے داخلی و خارجی راستوں اور 20 راؤنڈ اباوٹس کو جدید طرز پر ڈیزان کرنے کے حوالے پی ایچ اے ہیڈ کواٹر میں اجلاس چیئرمین انجینئر یاسر گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان، ڈائریکٹر ایڈمن عامر ابراہیم، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر مدثر اعجاز، ڈائریکٹر مارکیٹنگ رابعہ ریاست، ڈیزائنر رضوان بیگ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شہر لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو جدید طرز پر ڈیزان کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور داخلی و خارجی راستوں اور شاہراوں کیساتھ ساتھ چوک چوراہوں کو خوبصورت بھی بنایا جائے۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی دار الحکومت شہر لاہور کو دوسرے شہریوں کیلئے رول ماڈل کے طور پر پیش کریں گے۔شہر کے اہم20 راونڈ اباؤٹس سمیت  بڑی سٹرکوں اور شاہراوں کو جدید طرز پر ڈائزین کیا جائے گا۔دریں اثناء پی ایچ اے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کے احکامات پر ایم ایم عالم اور خورشید قصوری روڈ پر گرین بیلٹس پر لگی غیر قانونی ایل ای ڈی سکرینز کے خلاف آپریشن،دونوں روڈز سے ایل ای ڈی سکرینز ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے منصور الہی کی زیر نگرانی اتروا لی گئیں۔خورشید قصوری روڈ سے غیر قانونی 20 اور ایم ایم عالم روڈ سے48 ایل ای ڈی سکرینز اتاری گئیں۔اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری ہر محب وطن خاص و عام شہری کی ذمہ داری ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1