اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی،پھل منڈیوں کے دورے،قیمتوں کاجائزہ لیا
لاہور (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید، اے سی کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، معیار اور پرائس کو چیک کیا۔سبزی منڈی رائیونڈ میں ٹماٹر کی قیمت 100 سے 150 روپے فی کلوگرام ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں پیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ ضروریہ اشیاء کے ہر شیڈ پر ریٹ لسٹ سے متعلق نیو فلیکسز اور ایل ای ڈی سکرین بھی تنصیب کر دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل ای ڈی اور فلیکسز نصب کرنے کا مقصد ریٹ لسٹ سے متعلق شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔