پٹرول،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  پٹرول،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) نئے سال کی پہلی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،پیٹرول،بجلی،گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔نئے سال کے پہلے دن ہی حکومت نے پاکستانیوں کو پیٹرول،بجلی،گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا ہے۔یہ ایوان حکومت کی جانب سے پیٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے۔حکومت ہر ماہ عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے۔

حکومت مسلسل قوم کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔حکومت نے نئے سال کی شروعات ایک بیانک خواب سے کی ہے۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرول،بجلی،گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں مں اضافہ فوری واپس لے۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس چکے ہیں۔عوام میں مزید مہنگائی کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...