ناکام معاشی پالیسی سے ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچا،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام پر قہر بن کر گری ہے ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے آج ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچا گیا ہے جس کی وجہ سے قرضوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی غلطی کی وجہ سے سرمایہ داروں کا پاکستان کی معیشت پر سے اعتماد اٹھ گیا۔ انھوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا صرف پرانی حکومت میں غلط تھا لیکن اس حکومت میں ایسا کرنا ٹھیک ہے۔