قیمت ایپ پر 6ماہ میں 4878شکایات موصول، تحصیل کینٹ کا پہلا نمبر

قیمت ایپ پر 6ماہ میں 4878شکایات موصول، تحصیل کینٹ کا پہلا نمبر

  



لاہور (جنر ل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔قیمت ایپ کا آغاز جون 2019 میں کیا گیا تھا، جون 2019 سے لیکر دسمبر 2019 تک کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر مجموعی طور پر 4878 شکایات موصول ہوئیں اورتحصیل کینٹ اول درجے پر رہا، تحصیل کینٹ میں 748 شکایات موصول ہوئیں، 748 شکایات کو حل کروایا گیا، تحصیل کینٹ میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہااورتحصیل سٹی میں سب سے زیادہ 1727 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1696 شکایات کو حل کر دیا گیا، 31 شکایات پر ابھی کام جاری ہے، جبکہ کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہاجبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 1207 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1184 شکایات کو حل کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں 728 شکایات موصول ہوئیں، 723 شکایات کو حل کر دیا گیااورتحصیل شالیمار میں 468 شکایات موصول ہوئیں، 462 شکایات کو حل کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قیمت ایپ کا آغاز شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا۔ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی 378 مقامات کو چیک کیا گیا،84 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01لاکھ 22 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 23 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ11 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...