اے پی ایم ایل کے رہنما چوہدری عبدالغنی کی مسلم لیگ(ق) میں شمولیت

  اے پی ایم ایل کے رہنما چوہدری عبدالغنی کی مسلم لیگ(ق) میں شمولیت

  



لاہور (جنرل رپورٹر)آل پارٹی مسلم لیگ قصور کے ٹکٹ ہولڈ ر صوبائی حلقہ PP175چوہدری عبدالغنی میؤ نے مسلم لیگ ہاؤس میں جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغاسے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کامل علی آغا نے چوہدری عبدالغنی میؤ کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اہم شخصیات کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر تنظیمی خدمات سرانجام دیں۔ انہیں پارٹی میں اہم عہدوں دیئے جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1