سیاستدانوں نے قوم کی کبھی درست رہنمائی نہیں کی،عارفہ صبح
لاہور(پ ر) بد قسمتی سے ہماری قوم ایک ہجوم،ایک تماشہ اور ملغوبہ بن کر رہ گئی ہے قوموں کو بنانے اور سنوارنے کا کام لیڈروں کا ہوتا ہے لیکن یہ کام ہمارے ادیبوں،شاعروں اور دانشوروں نے انجام دیا یہ بات گزشتہ روز خیابان ادب کی چیئرپرسن پی ایف یو سی کی صدر اور نامور صحافی،ادیبہ،شاعرہ عارفہ صبح خان نے خیابان ادب کے سالانہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں نوجوان نسل کے نو آموز ادباء و شعراء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسی قوم ہیں جنہیں کبھی گائیڈ لائن نہیں ملی جن کی کبھی درست سطور پر تربیت نہیں ہوئی۔ہماری قوم نے خود رو پودوں کی طرح کام کیا ہے۔اس کی بڑی وجہ ہمارے حکمرانوں کی نااہلیاں اور نا لائقیاں ہیں۔ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے کہا کہ امیر بننے کا فوبیا قوم میں تیزی سے سرایت کرتا جا رہا ہے جس نے شارٹ کٹ کا راستہ کھول دیا ہے۔جس نے سب سے زیادہ نقصان ہمارے اہل علم کو پہنچایا ہے۔