باشعورتاجر پھول پر مہر لگا کر اپنا مستقبل بہتربنائیں گے
لاہور (لیڈی رپورٹر)صدیق ٹریڈ سینٹر الیکشن میں امیدوار برائے صدر سید اظہر عباس شاہ نے کہا ہے کہ نیا سال انشاء اللہ ہماری جیت کا سال ہے،انشاء اللہ تمام تاجر انتخابی نشان پھول پر مہر لگا کر کامیاب کرکے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں گے،ہم نے اپنے بھائیوں سے صدیق ٹریڈ سینٹر پلازہ کے جن مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے وہ انشاء اللہ جیت کے بعد ضرور پورے کریں گے۔
،ہماری جدوجہد خدمت کی جدوجہد ہے،تاجروں کی بھرپور سپورٹ سے انشاء اللہ ہماری جیت یقینی ہے۔