2019کے ٹرین حادثات پر دلی افسوس ہے،اعجاز احمد بریرو

2019کے ٹرین حادثات پر دلی افسوس ہے،اعجاز احمد بریرو

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلوے آرمی کے بعد گورنمنٹ کا دوسرابڑا ادارہ ہے۔ 2019میں ریلوے میں تین بڑے حادثات ہوئے جس کا ہمیں بہت افسوس ہے ابھی تک ہم انکے غم سے باہرنہیں نکل سکے۔ تینوں حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آئے۔ ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے اعجاز احمد بریرو نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بے شمار مسائل کے باوجود اپنے بجٹ میں رہ کر 275کوچز کو دوبارہ ٹھیک کر کے 18اگست 2019سے لے کے 14دسمبر 2019 تک ہم نے 24نئی ٹرینیں چلائیں۔ لاہور۔جلو شٹل ٹرین اس سلسلے کی آخری ٹرین تھی۔

75چائنی کوچز ہمارے پاس کھڑی ہیں ان کوبھی ٹھیک کر کے مئی تک شاید ایک،دو اور ٹرینیں چلا دیں۔ اس حوالے سے ورکشاپس ڈویژن اور کیرج فیکٹری نے بہت اچھاکام کیا اگر ان کا تعاون حاصل نہ ہوتا تو شاید ہم یہ نئی ٹرینیں چلانے میں کامیاب نہ ہوسکتے۔ اسی لئے پسنجر سیکٹر میں ہم پلس ہو گئے ہیں جس کی واضح ہے کہ آج تک کے لئے کسی بھی ٹرین میں کوئی سیٹ خالی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے پُر زور مطالبے پر ہم نے کرسمس ٹرین چلائی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1