ضلعی انتظامیہ نے ماہ دسمبر میں افسران کے دوروں کی رپورٹ جاری کردی

ضلعی انتظامیہ نے ماہ دسمبر میں افسران کے دوروں کی رپورٹ جاری کردی

  



لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے افسران کے ماہ دسمبر 2019 میں دوروں کی رپورٹ جاری کردی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضا ل نے کہا کہ افسران نے سکولوں، ہسپتالوں، اراضی ریکارڈ سنٹرز، ہیلتھ فسیلیٹی سنٹرز، پولیو اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور مارکیٹس کے وزٹس کئے۔سکولوں میں سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال، مسلم ماڈل ہائی سکول، اے پی ایس شہدا سکول ماڈل ٹاؤن لاہور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھلوکے خورد اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گارڈن ٹاؤن میں دورے کئے گئے۔ہسپتالوں میں ٹی ایچ کیو کاہنہ ہسپتال، سروس ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی، بی ایچ یو، میو ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال کے دورے کئے۔انہوں نے کہا کہ افسران نے ماہ دسمبر 2019 میں مجموعی طور پر سکولوں کے 124، ہیلتھ سنٹرز کے 128، اراضی ریکارڈ سنٹرز کے 37 اور مارکیٹس کے بھی 36 وزٹس کئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے سکولوں میں 08 دورے، ہیلتھ سنٹرز میں 12، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں 03، مارکیٹس وزٹس 04 جبکہ پولیو، ڈینگی کے وزٹس بھی کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1