گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے تعلیمی سفر کے 156سال مکمل

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے تعلیمی سفر کے 156سال مکمل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے تعلیمی سفر کے156برس مکمل۔کالج نے یکم جنوری 1864ء کو اندرونِ لاہور میں دھیان سنگھ کی حویلی میں آنکھ کھولی، پہلی کلاس 9طلباء پر مشتمل تھی۔اولڈ راوئینز یونین کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز یونیورسٹی کے عبدالسلام ہال میں تقریب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی،سابق نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی،نامور وکیل ضیاء حیدر رضوی اور دیگر اولڈ راوئینز کے ہمراہ فاؤنڈرز ڈے کا کیک کاٹا۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں 6خالی ریسرچ چیئرز پر نامور اساتذہ اور محققین کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گااور نامور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر محمد اجمل،نامور مصنف احمد شاہ پطرس بخاری اور اولڈ راوئین اور نوبل لارئیٹ پروفیسر ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ کے نام سے مزید تین نئی ریسرچ چیئرز بھی قائم کی جائیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 1