محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کو جدید خطوط پر استوار کرینگے،اسد کھوکھر

محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کو جدید خطوط پر استوار کرینگے،اسد کھوکھر

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے وائلڈ لائف وفشریز اسد علی کھوکھر نے کہا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف وفشریز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ماضی میں اِن محکموں کو نظر انداز کیا گیا مگر اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ وہ وزارتِ وائلڈ لائف و فشریز کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈی جی وائلڈ لائف سید طاہر رضاہمدانی ڈی جی فشریز ڈاکٹر سکندر حیات سمیت محکمہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر کو محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ فشریز سے متعلق تفصیلاً بریفنگ پیش کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...