2019 میں 12 فیصد زیادہ گیس مہیا کی گئی، عمرایوب

2019 میں 12 فیصد زیادہ گیس مہیا کی گئی، عمرایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہاہے کہ ملک میں 2019 میں 2018 کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ گیس مہیا کی گئی۔ ایک بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ سی این جی کے علاوہ تمام شعبوں کو گیس فراہم کی گئی،سوئی نادرن کے سسٹم پر دسمبر 2018 میں گھریلو صارفین کو 831 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ مہیا کی گئی۔عمر ایوب کے مطابق اس سال دسمبر کے پہلے 15 دنوں میں گھریلو صارفین کو 30 فیصد زیادہ گیس فراہم کی گئی جو اب گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ سی این جی کے شعبے کو فروری سے پوری گیس فراہم کی جائے گی،ملک میں شدید سردی کے باعث گیس کے پریشر میں کمی ہوئی۔عمر ایوب نے کہاکہ سوئی سدرن کے سسٹم میں گھریلو صارفین کی طلب میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے حکومت سندھ کے موقف کے باعث سندھ کو ایل این جی فراہم نہیں کر سکتے۔عمر ایوب نے کہاکہ نئے ذخائر اور ایل این جی سے آئندہ ایک ہفتے میں ملک میں گیس کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے گا۔
عمر ایوب