پاکستان کے تمام اداروں میں باہمی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے

پاکستان کے تمام اداروں میں باہمی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے

  



 لاہور (سٹی رپورٹر)پا ک چائینہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام اداروں میں باہمی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔باہمی ہم آہنگی سے ہی ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا اور معیشت مضبوط ہو گی۔حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی مقدمات سے توجہ ہٹاکر ملکی معیشت پر اپنی توجہ مرکوز کرے،اس اقدام سے ملک سے بیروزگاری کم ہو گی اور مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مستحکم اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔بھارت کو چاہئے کہ وہ اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے۔

۔بھارت کی ہر جارحیت کا پاکستانی افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے کر سبق سکھایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا بھر میں نئی عالمی معیشت کے طور پر ابھرچکا ہے۔اس وقت عالمی معاشی ترقی کیلئے اس کا کردار بہت اہم ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...