ایل ڈبلیو ایم سی کو 2ہزار درخت بطور تحفہ مل گئے
لاہور(پ ر)سینئر رہنما اور ممبر نیشنل کونسل تحریک انصاف ضیا خان کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی کو 5 فٹ بڑے 2000 درخت بطور تحفہ دئے گئے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت یہ درخت ایل ڈبلیو ایم سی کی لینڈ فل سائٹ سمیت شہر بھر میں لگائے جائینگے۔اس موقع پر چئیرمین، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر بورڈ ممبران سمیت افسران بھی موجود تھے۔ مستقبل میں بھی حکومت کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے ایسے اقدامات کئے جائینگے۔ ماضی میں بھی ادارے کی جانب سے محمود بوٹی اور لینڈ فل سائٹ پرکلین اینڈ گرین مہم کے تحت درخت لگائے گئے ہیں۔