مسلما ن یہودیوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہیں،قاری زوار بہادر

مسلما ن یہودیوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہیں،قاری زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نا م نہاد مسلم حکمران پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف یہود و ہنود ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں ان کی اسلامی غیرت و حمیت ختم ہو چکی ہے۔وہ اپنی دولت کے نشے میں پاکستان اور دیگر بہادر مسلم حکمرانوں کو بھی اپنی بے غیرتی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 ماہ سے کشمیری مسلمان کرفیو میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام5 ماہ سے مسلسل کرفیو میں ہیں اور جیل کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہاں اشیائے خوردونوش اور خوراک اور ادویات کی قلت خوفناک صورت حال اختیار کرگئی ہے۔ مگر اقوام عالم کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔

وص مسلمان مالک کے بے حس اور اسلامی حمیت سے خالی حکمران بے غیرتی کی تصویر بنے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے پرانی سبزی منڈی کوٹ لکھپت میں جامع مسجد الر حمن و مدرسہ حسنات العلوم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے مولانا حافظ نصیر احمد نورانی،مولانا حاجی محمد شوکت،رشید احمد رضوی،محمد ارشد مہر،حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی،مولانا خادم حسین نقشبندی،حافظ محمد سلیم اعوان،قاری لیاقت علی رضوی،مولانا مستنصر نورانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...