معیشت میں بہتری کے لئے تاجروں کو ریلیف دینا ہو گا،عظمت شاہ

  معیشت میں بہتری کے لئے تاجروں کو ریلیف دینا ہو گا،عظمت شاہ

  



لاہور (سٹی رپورٹر)چیئرمین شاہ عالم بورڈ اور سینئر نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران لاہور سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ نیا سال تاجروں کے لئے بہتری کا سال ہو گا،ملکی معیشت میں بہتری کے لئے تاجروں کو ریلیف دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کہ نئے سال میں کشمیری مسلمانوں کے لئے بہتری کا سال بھی ثابت ہو گا،ہم سب کو انفرادی اور مجموعی طور پر پاکستان کے استحکام کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔پچھلا سال تاجروں کے لئے بہتری کا سال نہیں تھا لیکن سال 2020تاجروں کے لئے انقلابی سال ثابت ہو گا۔

تمام قوم کو نیا سال اور اس کی خوشیاں مبارک ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1