پنجاب یونیورسٹی آفس آفریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشنکی ورکشاپ

پنجاب یونیورسٹی آفس آفریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشنکی ورکشاپ

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک) کے زیر اہتمام ’نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز‘ پر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سیمینار ہال میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ خان درانی، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد جاوید، سکول آف بائیولوجی سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قیصر، ریسورس پرسن ڈاکٹر ملیحہ عروس، فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد ارشد جاوید نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی نے تحقیق کے تکنیکی زاویوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر ملیحہ نے کہا کہ پروگرام پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز ہائر ایجوکیشن کمیشن ریسرچ فنڈنگ کے لئے فلیگ شپ ریسرچ پروگرام ہے جومقامی صنعت اور معاشرے پراثر انداز ہونے والے سائنسی منصوبوں سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد ایسے تحقیقی منصوبوں کو فروغ دینا ہے جو ملک کودرپیش مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں۔ بعدازاں شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...