حکمرانوں نے 2020 کا آغاز مہنگائی سے کیا،ذکر اللہ مجاہد

حکمرانوں نے 2020 کا آغاز مہنگائی سے کیا،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر مجاہد مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے 2020 ء کا آغاز مہنگائی کے خود کش حملے سے کیا ہے۔سال کے آغاز کے پہلے دن ہی پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا عوام کو نئے سال کا ”تحفہ“ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں نومنتخب ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، چوہدری افتخار احمد، اظہر بلال، خالد عثمان، ممبران شوری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت، اطہر محمود، ڈاکٹر محمود احمد، محمد یونس ایڈووکیٹ، خبیب نذیر، ملک شفیق، چوہدری عبدالواحد، چوہدری عبدالقیوم، محمد انوار گوندل، خالد احمد بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

فیض الباری، احمد سلمان بلوچ، حافظ سلمان بٹ شریک موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ 2019 ء موجودہ حکومت کی ناکامی اور ملک میں بدترین مہنگائی کا سال تھا۔ پی ٹی آئی حکومت نے گذشتہ سال بیرونی قرضوں، ہوشربا مہنگائی اور عوام کو دیوار کے ساتھ لگانے کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں کئی گناہ اضافہ کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...