پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیر ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات تعینات

پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیر ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات تعینات

  



لاہور(پ ر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے گریڈ 20کے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی کو کوڈائریکٹر خفاظتی ٹیکہ جات پروگرام پنجاب تعینات کر دیا،اس سلسلہ میں با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر محمدسعید اخترڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب تھے جو آج ہی اپنی سروس مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں،انکی سروس کا دورانیہ 34سال رہا۔انہوں نے پنجاب میں مختلف عہدوں پر کام کیا،ڈاکٹر سعید اخترلاہور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ رہے۔

،پنجاب ڈینگی کنٹرول پروگرام کے انچارج اور گذشتہ 7ماہ سے پنجاب کے خفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ تھے۔ڈاکٹر سعید اختر نے پنجاب میں خفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انکی ریٹائرمنٹ پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے ان کی محکمہ صحت پنجاب کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ڈی جی ہیلتھ آفس کے افسران اور عملہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد سعید اختر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...