صوبائی داراحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  صوبائی داراحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددوارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،زیورات اور قیمتی سامان سے محرومکر دیا گیا۔نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے خالد کے گھرسے6لاکھ مالیت کا قیمتی سامان اور نقدی،شیراکوٹ میں ڈاکورحمان کے گھر سے5لاکھ مالیت کا سامان اور نقدی، ڈیفنس C میں گوہر کے گھر سے5لاکھ مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نولکھا میں ڈاکوؤں نے صدیق کی دکان سے4لاکھ، موبائل فون اور قیمتی سامان، راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے ریاض کی فیملی سے2لاکھ،فون اور زیورات، شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار کی دکان سے2لاکھ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ نوانکوٹ میں ڈاکوؤں نے افضل کی فیملی سے ایک لاکھ،غالب مارکیٹ میں زبیر کی فیملی سے ایک لاکھ،سبزہ زار میں حماد کی فیملی سے ایک لاکھ،سمن آباد میں طاہر کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لی،مسلم ٹاؤن میں یعقوب سے70ہزار اور موبائل فون، شادباغ میں فاروق سے50ہزار اور موبائل فون، گلشن اقبال میں عظیم سے 20 ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔فیکٹری ایریااور نوانکوٹ سے گاڑیاں،شمالی چھاؤنی، لیاقت آباد،غازی آباد، ہنجر وال اور شفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی