سات مقامات پر آتشزدگی،6 افراد جھلس کر زخمی
لاہور(کر ائم رپورٹر) آتشزدگی کے 7 مختلف میں لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ آگ کی زد میں آکر 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ڈیوس روڈ پر صغیر احمد کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ گھر میں موجود پانچ افراد جھلس گئے۔ مون مارکیٹ کے قریب شہباز کے گھر میں پیش آیا جس میں آگ کے باعث ایک شخص جھلس گیا۔ گرین ٹاؤن ڈپو سٹاپ کے قریب منور کے گھر میں آگ لگ گئی، فیض باغ کے قریب اسلم کی دکان میں آگ لگ گئی، بالائی منزل پر گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ سلامت پورہ، رحمان پورہ چوک وحدت کالونی اور لکشمی چوک دیال سنگھ کالج کے قریب دکانوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ریسکیو نے اقعات پر قابو پالیا۔